Main Icon

باب:کھانوں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4220

کھانوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ أَحَبَّ الطَّعَامَ إِلٰى رَسُولِ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الثَّرِيْدُ مِنَ الْخُبْزِ و الثَّرِيْدُ مِنَ الحَيْسِ. رَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ

وعن ابن عباس قال: كان أحب الطعام إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم الثريد من الخبز و الثريد من الحيس. رواه أبو داود

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابن عباس سے فرماتے ہیں کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم کو محبوب ترین کھانا روٹی کا ثرید تھا ۱؎اور کھجور و مکھن کا ثرید تھا ۲؎(ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎روٹی کا ثرید یہ ہے کہ شوربے میں روٹی کے ٹکڑے گلا لیے جائیں حتی کہ بوٹیاں بھی اس میں حل کرلی جائیں یہ نہایت لذیذ زود ہضم کھانا ہے۔
۲
؎حیسکے لغوی معنی ہیں مخلوط چیز،اصطلاح میں کھجوریں اور مکھن کے مخلوط کھانے کوحیسکہتے ہیں۔یہ حضور صلی الله علیہ وسلم کو بہت پسند تھا یہ بھی نہایت لذیذ ہوتا ہے،چھوہارا اور کھجور ویسے بھی مقوی چیز ہے مکھن سے مل کر اس کی خشکی کم ہوجاتی ہے لذت بھی زیادہ ہوجاتی ہے نقصان بھی جاتا رہتا ہے۔مدینہ منورہ میں فقیر نے کھجور و گھی ملاکر کھائی بہت لذیذ تھی۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4220