Main Icon

باب:کھانوں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4223

کھانوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْ يُوسُفَ بْنِ عَبْدِ اللّٰهِ بْنِ سَلَامٍ قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخَذَ كِسْرَةً مِنْ خُبْزِ الشَّعِيرِ فَوَضَعَ عَلَيْهَا تَمْرَةً فَقَالَ: هٰذِهٖ إِدَامُ هٰذِهٖ وَأَكَلَ. رَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ

وعن يوسف بن عبد الله بن سلام قال: رأيت النبي صلى الله عليه وسلم أخذ كسرة من خبز الشعير فوضع عليها تمرة فقال: هذه إدام هذه وأكل. رواه أبو داود

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت یوسف ابن عبدالله ابن سلام سے ۱؎فرماتے ہیں میں نے نبی صلی الله علیہ وسلم کو دیکھا کہ حضور نے جو کی روٹی کا ایک ٹکڑا لیا پھر اس پر چھوہارا رکھا فرمایا یہ اس کا سالن ہے اور کھالیا ۲؎(ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎سیدنا عبدالله ابن سلام رضی الله عنہ مشہور صحابی ہیں،یوسف علیہ السلام کی اولاد میں ہیں ان کے یہ صاحبزادہ بھی صحابی ہیں،آپ کا نام حضور انور نے یوسف رکھا،کنیت ابو یعقوب ہے، ۱۰۰؁∞ سو ہجری میں آپ کی وفات ہے،آپ سے تین احادیث مروی ہیں۔
۲
؎کھجور کو سالن فرمانا مجازًا ہے یعنی روٹی اس سے کھائی جاسکتی ہے اور یہ مثل سالن کے ہے۔خیال رہے کہ جو سرد خشک ہیں اور کھجور گرم تر لہذا جو کی روٹی کی اصلاح بھی کھجور سے ہوجاتی ہے۔اس حدیث میں صبروقناعت کی بے مثال تعلیم ہے۔(مرقات)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4223