Main Icon

باب:کھانوں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4191

کھانوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّ فِي عَجْوَةِ الْعَالِيَةِ شِفَاءً وَإِنَّهَا تِرْيَاقٌ أَوَّلَ البُكْرَةِ » . رَوَاهُ مُسْلِمٌ

وعن عائشة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: «إن في عجوة العالية شفاء وإنها ترياق أول البكرة » . رواه مسلم

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عائشہ رضی الله عنھا سے کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ مقام عالیہ کے عجوہ ۱؎میں شفا ہے اور وہ تریاق ہیں شروع صبح کے وقت ۲؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎عالیہاطراف مدینہ منورہ کا وہ حصہ ہے جو مسجد قبا شریف کی طرف ہے،چونکہ یہ زمین کس قدر اونچی ہے اس لیے اسےعالیہکہا جاتا ہے۔اس کی حد کم از کم تین میل تک ہے زیادہ سے زیادہ آٹھ میل تک لمبی،کہیں یہ تین میل دور ہے کہیں یہ آٹھ میل اس کے مقابل اطراف کو سانہہ کہتے ہیں۔(اشعہ،مرقات و لمعات)اس کی جمععوالیہے وہاں لفظعوالیعام بولا جاتا ہے۔
۲
؎یعنی مقام عالیہ کی عجوہ کھجوریں خصوصی طور پر دافع زہر ہیں اگرچہ اور طرف کی کھجوریں بھی تریاق ہیں مگر چاہیے یہ کہ سویرے تڑکے میں کھائی جائیں،یہ فرمان بالکل برحق ہے۔جڑی بوٹیوں میں الله تعالٰی نے مختلف اثرات رکھتے ہیں ایسے ہی ان کھجوروں میں یہ اثر ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4191