Main Icon

باب:کھانوں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4198

کھانوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِيْ كَرِبَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:« كِيْلُوا طَعَامَكُمْ يُبَارَكُ لَكُمْ فِيهِ».رَوَاهُ البُخَارِيُّ

وعن المقدام بن معدي كرب عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:« كيلوا طعامكم يبارك لكم فيه».رواه البخاري

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت مقدام ابن معدیکرب سے وہ نبی صلی الله علیہ وسلم سے راوی کہ فرمایا اپنا کھانا ناپ لیا کرو ۱؎تم کو اس میں برکت دی جائے گی ۲؎(بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی دانہ بیچتے اور خریدتے قرض لیتے دیتے وقت ناپ تول کر لیا کرو تاکہ کمی بیشی نہ ہو اور تمہارے ذمے دوسروں کا اور دوسرے کے ذمے تمہارا حق نہ رہے یا جب بال بچوں کے لیے کھانا پکانے لگو تو وزن کرکے پکاؤ تاکہ کم نہ پڑے اور نہ کھانا فالتو بچے،یہ حکم استحبابی ہے۔
۲
؎یہ عمل بہت مجرب ہے کہ جب بازار سے کچھ آوے تو ناپ تول کر کے رکھی جائےان شاء اللهبہت ہی برکت ہوگی،ہاں خیرات کرتے وقت یا توکل کے موقعہ پر ناپ تول نہ کرے لہذا جن احادیث میں ہے کہ بعض صحابہ کرام کو حضور انورنے کچھ جو عطا فرمائے جس سے وہ برسوں کھاتے رہے جب اتفاقًا تول لیے تو ختم ہوگئے،وہ حدیث اس کے خلاف نہیں وہاں توکل کی تعلیم تھی،یوں ہی فطرہ تول کر خیرات کرے کہ وہاں اداء واجب وزن سے متعلق ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4198