Main Icon

باب:کھانوں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4232

کھانوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنِ ابْنَيْ بُسْرٍ السُّلَمِيَّيْنِ قَالَا: دَخَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَدَّمْنَا زُبْدًا وَتَمْرًا وَكَانَ يُحِبُّ الزُّبَدَ وَالتَّمَرَ. رَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ

وعن ابني بسر السلميين قالا: دخل علينا رسول الله صلى الله عليه وسلم فقدمنا زبدا وتمرا وكان يحب الزبد والتمر. رواه أبو داود

حدیث ترجمہ

روایت ہے بسر کے دوسلمی بیٹوں سے ۱؎فرماتے ہیں کہ ہمارے پاس رسول الله صلی الله علیہ وسلم تشریف لائے تو ہم نے مکھن اور چھوہارے پیش کیے حضور مکھن اور چھوہارے پسند فرماتے تھے ۲؎(ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎ان میں سے ایک کا نام عطیہ دوسرے کا نام عبدالله ہے،بسراز کے بیٹے ہیں چونکہ یہ دونوں صحابی ہیں لہذا ان کا نام معلوم نہ ہونا مضر نہیں تمام صحابہ عادل ہیں۔(مرقات)
۲
؎اس لیے ہم نے یہ ہی چیزیں بارگاہ عالی میں پیش کیں۔اس کی حکمت پہلے عرض کی جاچکی ہے کہ چھوہارے اور مکھن کے ملانے میں کیا مصلحت تھی۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4232