Main Icon

باب:کھانوں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4231

کھانوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي زِيَادٍ قَالَ: سُئِلَتْ عَائِشَةُ عَنِ الْبَصَلِ فَقَالَتْ: إِنَّ آخِرَ طَعَامٍ أَكَلَهٗ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَعَامٌ فِيهِ بَصْلٌ. رَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ

وعن أبي زياد قال: سئلت عائشة عن البصل فقالت: إن آخر طعام أكله رسول الله صلى الله عليه وسلم طعام فيه بصل. رواه أبو داود

حدیث ترجمہ

روایت ہے ابو زیاد سے فرماتے ہیں کہ جناب عائشہ سے پیاز کے متعلق پوچھا گیا آپ نے فرمایا کہ آخری کھانا جو رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کھایا وہ تھا جس میں پیازتھی ۱؎(ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎پکی ہوئی پیاز ہوگی لہذا یہ حدیث ممانعت کی احادیث کے خلاف نہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4231