Main Icon

باب:کھانوں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4226

کھانوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِتَمْرٍ عَتِيقٍ فَجَعَلَ يُفَتِّشُهٗ وَيُخْرِجُ السُّوسَ مِنْهُ. رَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ

وعن أنس قال: أتي النبي صلى الله عليه وسلم بتمر عتيق فجعل يفتشه ويخرج السوس منه. رواه أبو داود

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں کہ نبی صلی الله علیہ وسلم کے پاس پرانے چھوہارے لائے گئے تو آپ انہیں کریدتے تھے اور اس سے کیڑے نکالتے تھے ۱؎(ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎سوکھے اور گھنے ہوئے چھواروں میں کیڑے پڑجاتے ہیں اگر وہ نہ نکالے جائیں تو حلال ہیں اور جب نکال دیئے جائیں تو حرام پھر ان کا حکم مکھی کا سا ہے۔اس سے معلوم ہوا کہ اگر پھل میں کیڑے پڑ جائیں تو پھل حرام نہیں ہوتا،اکثر گولر میں کیڑے بھنگے کی شکل کے پڑ جاتے ہیں۔(اشعہ)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4226