Main Icon

باب:کھانوں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4193

کھانوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْهَا قَالَتْ: مَا شَبِعَ آلُ مُحَمَّدٍ يَوْمَيْنِ مِنْ خُبْزِ بُرٍّ إِلَّا وَأَحَدُهُمَا تَمَرٌ (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وعنها قالت: ما شبع آل محمد يومين من خبز بر إلا وأحدهما تمر (متفق عليه)

حدیث ترجمہ

روایت ہے انہی سے فرماتی ہیں کہ محمد صلی الله علیہ وسلم کے گھر والے دو دن گندم کی روٹی سے سیر نہ ہوتے مگر ان میں سے ایک دن چھوہارے ہوتے ۱؎(مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی ہمارے تو گھروں کا یہ حال تھا کہ کسی گھر میں مسلسل دو دن تک گیہوں کی روٹی کافی نہیں پکی کہ ہم لوگ شکم سیرہوکر کھالیتے،ایک دن روٹی ایک دن چھوہارے۔گندم کی قید اس لیے لگائی کہ جو کی روٹی مسلسل پک جاتی تھی خصوصًا فتح خیبر کے بعد کہ اس زمانہ میں حضور صلی الله علیہ وسلم ازواج پاک کو ایک ایک سال کے جو اور چھوہارے عطا فرمادیتے تھے جیساکہ احادیث شریفہ میں آتا ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4193