Main Icon

باب:کھانوں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4230

کھانوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: نَهٰى رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَكْلِ الثُّومِ إِلَّا مَطْبُوخًا. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُوْ دَاوُدَ

وعن علي قال: نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن أكل الثوم إلا مطبوخا. رواه الترمذي وأبو داود

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت علی سے فرماتے ہیں کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے بغیر پکائے ہوئے لہسن کھانے سے منع فرمایا ۱؎(ترمذی)

شرح حدیث

۱∞؎مسجد میں آنے والے کو کچی پیاز کچا لہسن کھانا سخت منع ہے ویسے عام حالت میں جائز ہے اگرچہ بہتر یہ ہی کہ اس کی بو مارکر کھائے۔جب تک حقہ کی بو منہ سے آتی رہے مسجد میں نہ آئے کہ یہ بو لہسن پیاز کی بو سے زیادہ سخت ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4230