Main Icon

باب:کھانوں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 4192

کھانوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْهَا قَالَتْ: كَانَ يَأْتِي عَلَيْنَا الشَّهْرُ مَا نُوقِدُ فِيهِ نَارًا إِنَّمَا هُوَ التَّمْرُ وَالْمَاءُ إِلَّا أَنْ يُؤْتٰى بِاللُّحَيْمِ(مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وعنها قالت: كان يأتي علينا الشهر ما نوقد فيه نارا إنما هو التمر والماء إلا أن يؤتى باللحيم(متفق عليه)

حدیث ترجمہ

روایت ہے انہی سے فرماتی ہیں کہ ہم پربعض مہینہ ایسا آتا کہ ہم اس میں آگ نہ جلاتے وہ غذا کھجوریں اور پانی ہی ہوتی مگر یہ کہ تھوڑا گوشت لایا جاتا ۱؎(مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی بعض مہینے ایسےگزرتے تھے کہ ہم پورا پورا مہینہ کچھ نہ پکاتے تھے صرف کھجوروں اور پانی پرگزارہ کرتے تھے،ہاں اگر کوئی شخص کچھ تھوڑا گوشت بھیج دیتا تو اس کے پکانے کو آگ جلاتے تھے،یہ ہے غذا اس شہنشاہ کونین کی جو کُل جہاں کے مالک و مختار ہیں صلی الله علیہ وسلم۔
اورکبھی تھوڑےچھوہارےکھاناپانی پی کرپھر رہ جانا دو دو مہینے یوں ہی گزارہ صلی الله علیہ وسلم

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 4192