Main Icon

باب: دل کو نرم کردینے والی باتوں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5222

دل کو نرم کردینے والی باتوں کا بیان - جلد 7

حدیث مبارکہ

وَعَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى اللَّه عليه وسلم- قَالَ: "أَرْبَعٌ إِذَا كُنَّ فِيكَ فَلَا عَلَيْكَ مَا فَاتَكَ مِنَ الدُّنْيَا: حِفْظُ أَمَانَةٍ، وَصِدْقُ حَدِيثٍ، وَحُسْنُ خَلِيقَةٍ، وَعِفَّةٌ فِي طُعْمَةٍ". رَوَاهُ أَحْمد وَالْبَيْهَقِيُّ فِي "شُعَبِ الإِيمَانِ".

وعنه أن رسول الله -صلى الله عليه وسلم- قال: "أربع إذا كن فيك فلا عليك ما فاتك من الدنيا: حفظ أمانة، وصدق حديث، وحسن خليقة، وعفة في طعمة". رواه أحمد والبيهقي في "شعب الإيمان".

حدیث ترجمہ

روایت ہے اونہیں سے کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا جب تجھ میں چار خوبیاں ہوں تو تجھ پر حرج نہیں کہ دنیا تجھ سے الگ رہے ۱؎امانت کی حفاظت،بات کی سچائی،اچھی عادت،کھانے میں پاکدامنی۲؎(احمد،بیہقی شعب ایمان)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی اگر یہ چار نعمتیں تجھے خدا عطا فرمادے مگر دنیا تیرے پاس زیادہ نہ ہو تو تو پرواہ نہ کر کہ وہ نعمتیں دنیا و مافیہا سے افضل ہیں بلکہ دنیا کی زیادتی کبھی ان نعمتوں کو نقصان بھی دیتی ہے لہذا اس صورت میں دنیا کی کمی ہی اچھی ہے۔
۲
؎جسے یہ توفیق مل جاوے ان شاء اتعالٰی وہ دنیا میں کسی کا محتاج نہیں رہتا،اچھی عادت والاان شاءاللهبہت عزت پاتا ہے۔ جو اپنے حلق کو حرام کمائی سے اور زبان کو حرام بات سے محفوظ رکھے ان شاء اتعالٰی وہ بندہ مقبول الدعا ہوتا ہے،جو رب تعالٰی سے مانگتا ہے پالیتا ہے،تجربہ ہے الله تعالٰی نصیب کرے۔صدق مقال اکل حلال عبادات کی اصل ہے ۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 7 , حدیث نمبر: 5222