Main Icon

باب: دل کو نرم کردینے والی باتوں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5194

دل کو نرم کردینے والی باتوں کا بیان - جلد 7

حدیث مبارکہ

وَعَنْ كَعْبِ بْنِ عِيَاضٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى اللَّه عليه وسلم- يَقُولُ: "إِنَّ لِكُلِّ أُمَّةٍ فِتْنَةً، وَفِتْنَةُ أُمَّتِي الْمَالُ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.

وعن كعب بن عياض قال: سمعت رسول الله -صلى الله عليه وسلم- يقول: "إن لكل أمة فتنة، وفتنة أمتي المال". رواه الترمذي.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت کعب ابن عیاض سے فرماتے ہیں میں نے رسول الله صلی الله علیہ وسلم کو فرماتے سنا کہ ہر امت کا کوئی فتنہ ہے اور میری امت کا فتنہ مال ہے ۱؎(ترمذی)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی گزشتہ امتوں کی آزمائشیں مختلف چیزوں سے ہوئیں،میری امت کی سخت آزمائش مال سے ہوگی،رب تعالٰی مال دے کر آزمائے گا کہ یہ لوگ اب میرے رہتے ہیں یا نہیں،اکثر لوگ اس امتحان میں ناکام ہوں گے کہ مال پا کر غافل ہوجائیں گے۔اس کا تجربہ برابر ہورہا ہے،اکثر قتل غارت غفلت مال کی وجہ سے ہوتا ہے،ستر فیصدی گناہ مال کی بنا پر ہوتے ہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 7 , حدیث نمبر: 5194