Main Icon

باب: دل کو نرم کردینے والی باتوں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5185

دل کو نرم کردینے والی باتوں کا بیان - جلد 7

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي هَاشِمِ بْنِ عُتْبَةَ قَالَ: عَهِدَ إِلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ -صلى اللَّه عليه وسلم- قَالَ: "إِنَّمَا يَكْفِيكَ مِنْ جَمْعِ الْمَالِ خَادِمٌ وَمَرْكَبٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِيُّ وَالنَّسَائِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ وَفِي بَعْضِ نُسَخِ "الْمَصَابِيحِ": عَنْ أَبِي هَاشِمِ بْنِ عُتْبَدٍ بِالدَّالِ بَدَلَ التَّاءِ، وَهُوَ تَصْحِيفٌ.

وعن أبي هاشم بن عتبة قال: عهد إلي رسول الله -صلى الله عليه وسلم- قال: "إنما يكفيك من جمع المال خادم ومركب في سبيل الله". رواه أحمد والترمذي والنسائي وابن ماجه وفي بعض نسخ "المصابيح": عن أبي هاشم بن عتبد بالدال بدل التاء، وهو تصحيف.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابوہاشم ابن عتبہ سے ۱؎فرماتے ہیں کہ مجھ سے رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے عہد لیا فرمایا کہ تمہیں مال جمع کرنے کے لیے ایک خادم اور اکی راہ میں ایک سواری کافی ہے ۲؎(احمد،ترمذی،نسائی،ابن ماجہ)اور مصابیح کے بعض نسخوں میں بجائے ت کے ہاشم ابن عتبددال سے ہے اور یہ غلط ہے ۳؎

شرح حدیث

۱∞؎آپ کا نام شبیہہ ابن عتبہ ہے،کنیت ابو ہاشم ہند بنت عتبہ کے بھائی، حضرت امیر معاویہ کے ماموں ہیں کیونکہ ہند امیر معاویہ کی والدہ ہیں،آپ فتح مکہ کے دن ایمان لائے،شام میں قیام رہا، خلافت عثمانی میں آپ کی وفات ہوئی، بڑے عالم فقیہ و صالح تھے،آپ سے حضرت ابوہریرہ وغیرہ صحابہ نے احادیث کی روایات لیں۔(مرقات وغیرہ)
۲
؎یعنی یہ غلام اور گھوڑا بھی اکے لیے ہوں محض خواہش نفسانی کے لیے نہ ہوں ان سے دینی کام جہاد یا تبلیغ حج یا طلب علم مقصود بالذات ہو دنیاوی کام مقصود بالتبع لہذا اگر بادشاہ اور امراء نیت سے غلام یا گھوڑے رکھیں اس نیت سے کہ ضرورت پڑنے پریہ مجاہدین غازیوں میں تقسیم کرکے ان سے جہاد کرایا جائے گا تو بالکل درست ہے نیت خیر ہے۔ اس فرمان عالی کا مقصد یہ نہیں کہ ان دو چیزوں کے سواء اور کچھ پاس رکھو ہی نہیں،مقصد یہ ہے کہ بلا ضرورت چیزیں نہ رکھو آج بھی حکومتیں زور دیتی ہیں کہ بلاضرورت سامان نہ خریدو۔
۳
؎یہ غلطی مشکوۃ شریف کے نسخوں میں بھی ہے اور بعض حواشی میں بھی کہ عتبہ کو عتبد لکھا ہے بجائے ہ کے دال۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 7 , حدیث نمبر: 5185