Main Icon

باب: دل کو نرم کردینے والی باتوں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5164

دل کو نرم کردینے والی باتوں کا بیان - جلد 7

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى اللَّه عليه وسلم- قَالَ: "اَللّٰهُمَّ اجْعَلْ رِزْقَ آلِ مُحَمَّدٍ قُوتًا"، وَفِي رِوَايَةٍ "كَفَافًا". مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

وعن أبي هريرة أن رسول الله -صلى الله عليه وسلم- قال: "اللهم اجعل رزق آل محمد قوتا"، وفي رواية "كفافا". متفق عليه.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابوہریرہ رضی الله عنہ سے کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا الٰہی محمدصلی الله علیہ وسلم کے گھر والوں کی روزی بقدر ضرورت مقرر فرما ۱؎ایک روایت میں ہے کہ بقدر کفایت۔(مسلم، بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎یہاں آل محمد صلی الله علیہ وسلم سے مراد حضور صلی الله علیہ وسلم کے خاص امتی ہیں جو قیامت تک ہوتے رہیں گے لہذا حضور صلی الله علیہ وسلم کی دعا ان کے حق میں قبول ہوئی،یہ نہیں کہاجاسکتا بہت سید بڑے امیر ہوتے ہیں۔جمیع آل محمدنہیں فرمایا دیکھو شرح مرقاۃ اس حدیث کی۔کفافبنا ہےکفسے بمعنی روکنا،اس سے مراد وہ مال ہے جو انسان کو سوال کرنے سے بچائے،بھیک سے روک لے یعنی بقدر ضرورت مالی ضرورت ہر شخص کی مختلف ہے لہذاکفافبھی ہر شخص کا علیحدہ۔اس فرمان عالی میں امت کو تعلیم ہے کہ بقدر ضرورت مال پر قناعت کریں زیادتی کی ہوس میں ذلیل و خوار نہ ہو۔(اشعہ)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 7 , حدیث نمبر: 5164