Main Icon

باب: دل کو نرم کردینے والی باتوں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5219

دل کو نرم کردینے والی باتوں کا بیان - جلد 7

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ يَبْلُغُ بِهِ قَالَ:"إِذَا مَاتَ الْمَيِّتُ قَالَتِ الْمَلَائِكَةُ: مَا قَدَّمَ؟ وَقَالَ بَنُو آدَمَ: مَا خَلَّفَ؟ ". رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي "شُعَبِ الإِيمَانِ".

وعن أبي هريرة يبلغ به قال:"إذا مات الميت قالت الملائكة: ما قدم؟ وقال بنو آدم: ما خلف؟ ". رواه البيهقي في "شعب الإيمان".

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے وہ اسے مرفوع کرتے ہیں، فرمایا جب مردہ مرجاتا ہے تو فرشتے کہتے ہیں کہ کیا آگے بھیجا؟ اور انسان کہتے ہیں کہ کیا پیچھے چھوڑ گیا ۱؎(بیہقی شعب الایمان)

شرح حدیث

۱∞؎میت سے مراد وہ ہے جو مرنے لگے یعنی مرتے وقت اس کے وارثین تو چھوڑے ہوئے مال کی فکر میں ہوتے ہیں کہ کیا چھوڑے جارہا ہے اور جو ملائکہ اس کی قبض روح وغیرہ کے لیے آتے ہیں وہ اس کے اعمال و عقائد کا حساب لگاتے ہیں کہ جیسے اس کے عمل ہوں ویسے ہی فرشتے،ایسے ہی نیک اعمال والے کو رحمت کے فرشتے لیتے ہیں بدکار کو عذاب کے فرشتے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 7 , حدیث نمبر: 5219