Main Icon

باب: دل کو نرم کردینے والی باتوں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5160

دل کو نرم کردینے والی باتوں کا بیان - جلد 7

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى اللَّه عليه وسلم-: "حُجِبَتِ النَّارُ بِالشَّهَوَاتِ، وَحُجِبَتِ الْجَنَّةُ بِالْمَكَاره". مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ. إِلَّا أَنْ عِنْدَ مُسْلِمِ: "حُفَّتْ" بَدَلَ "حُجِبَتْ".

وعن أبي هريرة قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: "حجبت النار بالشهوات، وحجبت الجنة بالمكاره". متفق عليه. إلا أن عند مسلم: "حفت" بدل "حجبت".

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابوہریرہ رضی الله عنہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ آگ خواہشات سے گھیردی گئی ہے اور جنت تکالیف سے ۱؎گھیر دی گئی ہے ۲؎(مسلم،بخاری)مگر مسلم کے نزدیک بجائےحجبتکےحفتہے۔

شرح حدیث

۱∞؎یعنی دوزخ خود خطرناک ہے مگر اس کے راستہ میں بہت سے بناوٹی پھول و باغات ہیں۔دنیا کے گناہ،بدکاریاں جو بظاہر بڑی خوشنما ہیں یہ دوزخ کا راستہ ہی تو ہیں۔
۲
؎یعنی جنت بڑا بار دار باغ ہے مگر اس کا راستہ خار دار ہے جسے طے کرنا نفس پر گراں ہے۔نماز،روزہ،حج،زکوۃ،جہاد،شہادت جنت کا راستہ ہی تو ہیں۔طاعات پر ہمیشگی،شہوات سے علیحدگی واقعی مشقت کی چیزیں ہیں۔خیال رہے کہ یہاںشہواتسے مراد حرام خواہشیں ہیں جیسے شراب،زنا،سرود،حرام کھیل،تماشے اس میں جائز شہوات داخل نہیں اورمکارہسے مراد عبادات کی اطاعات کی مشقتیں ہیں لہذا اس میں خودکشی و مال برباد کرنا داخل نہیں۔(مرقاۃ)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 7 , حدیث نمبر: 5160