Main Icon

باب: دل کو نرم کردینے والی باتوں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5209

دل کو نرم کردینے والی باتوں کا بیان - جلد 7

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى اللَّه عليه وسلم-: "إِذَا لَمْ يُبَارَكْ لِلْعَبْدِ فِي مَالِهِ جَعَلَهُ فِي الْمَاءِ وَالطِّينِ".

وعن علي قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: "إذا لم يبارك للعبد في ماله جعله في الماء والطين".

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ جب بندے کے مال میں بے برکتی دی جاتی ہے تو وہ مال کو پانی اور مٹی میں لگا دیتا ہے ۱؎

شرح حدیث

۱∞؎ان جیسی احادیث کی شرح پہلے ہوچکی کہ ان میں بلا ضرورت عمارتیں بنانا ان کے گارے چونے میں پیسہ خرچ کرنا مراد ہے۔مطلب یہ ہے کہ جب الله تعالٰی کسی بندے کے مال میں بے برکتی ڈالنا چاہتا ہے تو اسے مکانات گرانے بنانے کا شوق دے دیتا ہے۔اسے الله و رسول کی راہ میں خرچ کرنے،حق والوں کے حق ادا کرنے کا خیال ہی نہیں آتا،وہ اس میں لگا رہتا ہے کہ یہ بگاڑو یہ بناؤ۔ضروری عمارات جیسے مسجد،ضرورت کے مکان و دکانیں اس حکم سے خارج ہیں۔ حضرت سلیمان علیہ السلام نے مسجد اقصیٰ لاکھوں روپے کے خرچ سے بنائی،حضرت عثمان غنی نے مسجد نبوی پر بہت روپیہ خرچ کیا۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 7 , حدیث نمبر: 5209