Main Icon

باب: دل کو نرم کردینے والی باتوں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5170

دل کو نرم کردینے والی باتوں کا بیان - جلد 7

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى اللَّه عليه وسلم-: "لَيْسَ الْغِنَى عَنْ كَثْرَةِ الْعَرَضِ، وَلَكِن الْغِنَى غِنَى النَّفْسِ". مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

وعن أبي هريرة قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: "ليس الغنى عن كثرة العرض، ولكن الغنى غنى النفس". متفق عليه.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابوہریرہ رضی الله عنہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ امیری زیادہ مال و اسباب سے نہیں لیکن امیری دل کی غنا سے ہے ۱؎(مسلم، بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎دل کی غنا سے مراد قناعت و صبر رضا برقضا ہے۔حریص مالدار فقیر ہے قناعت والا غریب امیر ہے۔شعر
توانگری نہ بمال است نزد اہل کمال کہ مال تالب گور است بعد ازاں اعمال
ہوسکتا ہے کہ غنی نفس سے مراد کمالات روحانیہ ہوں کہ اس کی برکت سے دولت مند اس کے دروازہ کی خاک چاٹتے ہیں،دیکھ لو داتا گنج بخش اور خواجہ اجمیری کے آستانے رضی الله عنہما۔مطلب یہ ہے کہ غنی وہ ہے جس کو نفس غنا نفس کا کمال حاصل ہو۔ حضرت علی فرماتے ہیں شعر
رضینا قسمۃ الجبار فینا لنا علم وللجھال مال
فان المال یفنی عن قریب وان العلم باق لا یزال

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 7 , حدیث نمبر: 5170