Main Icon

باب: دل کو نرم کردینے والی باتوں کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5210

دل کو نرم کردینے والی باتوں کا بیان - جلد 7

حدیث مبارکہ

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ -صلى اللَّه عليه وسلم- قَالَ: "اتَّقُوا الْحَرَامَ فِي الْبُنْيَانِ؛ فَإِنَّهُ أَسَاسُ الْخَرَابِ". رَوَاهُمَا الْبَيْهَقِيُّ فِي "شُعَبِ الإِيمَانِ".

وعن ابن عمر أن النبي -صلى الله عليه وسلم- قال: "اتقوا الحرام في البنيان؛ فإنه أساس الخراب". رواهما البيهقي في "شعب الإيمان".

حدیث ترجمہ

روایت ہے ابن عمر سے کہ نبی صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ عمارات میں حرام سے بچو ۱؎کیونکہ وہ ویرانی کی جڑ ہے ۲؎انہیں بیہقی نے شعب الایمان میں روایت فرمایا۔

شرح حدیث

۱∞؎اس فرمان عالی کے دو مطلب ہوسکتے ہیں: ایک یہ کہ عمارت پر خرچ کرنے کے لیے حرام مال جمع نہ کرو ورنہ اس میں حرام کا م ہی ہوا کریں گے،اچھی کمائی کی عمارت میںان شاءاللهاچھے کام ہی ہوتے ہیں،خراب میں خراب کام۔دوسرے یہ کہ حرام عمارتیں نہ بنائے جیسے ناچ گھر،سینما گھر،زنا گھر، شراب خانے،بت خانے وغیرہ۔
۲
؎اس جملہ کے بھی دو مطلب ہوسکتے ہیں: ایک یہ کہ مکانات،عمارات عنقریب ویران ہوجائیں گے پھر ان کے لیے حرام مال جمع کرکے اپنی آخرت کیوں برباد کرتے ہو ؟ ۔دوسرے یہ کہ حرام عمارتیں دین کی خرابی کی جڑیں ہیں کہ وہاں شرابیں،جوئے، بدمعاشیاں دن رات ہوا کریں گی،تم ایسی عمارتیں بنا کر مرجاؤگے مگر وہاں یہ گناہ ہوتے رہیں گے اور تم کو قبروں میں سزا ملتی رہے گی۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 7 , حدیث نمبر: 5210