Main Icon

باب:جہاد کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3850

جہاد کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَنْ غَزَا فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِ وَلَمْ يَنْوِ إِلَّا عِقَالًا فَلَهٗ مَا نَوٰى". رَوَاهُ النَّسَائِيُّ.

وعن عبادة بن الصامت قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "من غزا في سبيل الله ولم ينو إلا عقالا فله ما نوى". رواه النسائي.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عبادہ ابن صامت سے فرماتے ہیں فرمایا رسولصلی اللہ علیہ و سلم نے کہ جوکی راہ میں جہاد کرے اور نہ نیت کرے مگر ایک رسی کی تو اس کے لیے وہی ہے جس کی نیت کرے ۱؎(نسائی)

شرح حدیث

۱∞؎عقالچھوٹی رسی جس سے اونٹ کو باندھا جائے،مراد ہے نہایت معمولی چیز۔اس میں اشارۃً فرمایا گیا کہ کامل غازی وہ ہے جو جہاد میں غنیمت حاصل کرنے کی بھی نیت نہ کرے صرف رضا الٰہی اعلاء دین کی نیت کرے اس کی تحقیق پہلے ہوچکی کہ رضا الٰہی کے ساتھ غنیمت کی بھی نیت کرنے سے ثواب میں کمی تو ہوجاتی ہے ثواب بالکل نہیں جاتا رہتا۔یہ بھی گزر گیا کہ مخلوط ریا عمل کو باطل نہیں کرتی۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 3850