Main Icon

باب:جہاد کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3832

جہاد کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِيْ هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "عُرِضَ عَلَيَّ أَوَّلُ ثَلَاثَةٍ يَدْخُلُوْنَ الْجَنَّةَ: شَهِيْدٌ، وَعَفِيْفٌ مُتَعَفِّفٌ، وَعَبَدٌ أَحْسَنَ عِبَادَةَ اللّٰهِ وَنَصَحَ لِمَوَالِيْهِ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.

وعن أبي هريرة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: "عرض علي أول ثلاثة يدخلون الجنة: شهيد، وعفيف متعفف، وعبد أحسن عبادة الله ونصح لمواليه". رواه الترمذي.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے کہ رسولصلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا مجھ پر وہ تین شخص پیش کیے گئے جو جنت میں پہلے داخل ہوں گے ۱؎شہید، پاکدامن،پاکباز ۲؎اور وہ غلام جوکی عبادت اچھی طرح کرے اور اپنے مولاؤں کی خیر خواہی کرے ۳؎(ترمذی)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی مجھے وہ تین قسم کے آدمی دکھائے گئے جو بعد انبیاء کرام دوسرے جنتیوں سے پہلے جنت میں جائیں گے۔ اس ترجمہ سے تمام اعتراضات اٹھ گئے۔خیال رہے کہ جنت میں سب سے پہلے حضور صلی اللہ علیہ و سلم تشریف لے جائیں گے،پھر دوسرے انبیاءکرام،پھر سب سے پہلے حضور کی امت جائے گی،پھر دوسری امتیں۔ حضور کی امت میں داخلہ ترتیب سے ہوگا کہ بعض حضرات بعض سے پہلے۔یہ بھی خیال رہے کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم سے آگے حضرت بلال ہٹو بچوکرتے جنت میں داخل ہوں گے اور حضور انور کے ساتھ حضرت صدیق اکبر و فاروق داخل ہوں گے مگر یہ داخلہ حضور کی اتباع میں ہوگا،دولہا کے ساتھ اس کے دوست اور خاص خادم بھی نعمتوں سے نوازے جاتے ہیں۔اس حدیث سے معلوم ہوا کہ حضور انور صلی اللہ علیہ و سلم نے اپنی ظاہری آنکھوں سے تاقیامت جنتیوں اور دوزخیوں کو ملاحظہ فرمالیا تھا جیساکہ لفظعرضسے ظاہر ہے،یہاں اولیت اضافی ہے اور تین سے مراد شخص تین نہیں بلکہ نوعی تین ہیں ان تین میں کروڑوں مسلمان ہوں گے۔
۲
؎عفیفاورمتعفمیں چند طرح فرق کیا گیا ہے:زنا سے بچنے والا عفیف،بھیک و سوال سے بچنے والا متعفف،اکیلا آدمی گناہ سے بچے وہ عفیف ہے،بال بچوں والا گناہ سے بچے وہ متعفف ہے،ظاہری گناہوں سے بچنے والا عفیف ہے،باطنی گناہوں سے بچنے والا متعفف ہے۔
۳
؎اس سے معلوم ہوا کہ جسے دنیاوی الجھنیں زیادہ ہوں اس کی عبادت افضل ہے اس سے جو فارغ البال ہو، دیکھو انسان کی عبادت فرشتوں کی عبادت سے افضل ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 3832