Main Icon

باب:جہاد کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3800

جہاد کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِيْ سَعِيْدٍ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ بَعْثًا إِلَى بَنِيْ لِحْيَانَ مِنْ هُذَيْلٍ فَقَالَ: "لِيَنْبَعِثْ مِنْ كُلِّ رَجُلَيْنِ أَحَدُهُمَا،وَالأَجْرُ بَينَهُمَا". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

وعن أبي سعيد أن رسول الله صلى الله عليه وسلم بعث بعثا إلى بني لحيان من هذيل فقال: "لينبعث من كل رجلين أحدهما،والأجر بينهما". رواه مسلم.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابو سعید سے کہ رسولصلی اللہ علیہ و سلم نے ایک لشکر ہزیل کے قبیلہ بنی لحیان کی طرف بھیجا ۱؎تو فرمایا ہر دو شخصوں میں سے ایک شخص چلا جائے ثواب ان دونوں کو ہوگا۲؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎ہذیل کفار کا بڑا قبیلہ تھا اور بنی لحیان اس کافخذجیسے پٹھان بڑا قبیلہ ہے،پھر یوسف زئی،کمال زئی ان کے چھوٹے خاندان،یہ جہاد بنی لحیان پر تھا۔
۲
؎یعنی گھر کے سارے آدمی لشکر میں نہ جائیں،باپ بیٹے،بھائی،بھائی،چچا بھتیجے میں سے ایک شخص تو جہاد میں جائے دوسرا شخص گھر میں رہ کر اسے سنبھالے،نفس ثواب مشترک ہوگا۔معلوم ہوا کہ مجاہد کا خلیفہ مجاہد کے ثواب میں شریک ہوتا ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 3800