Main Icon

باب:جہاد کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3829

جہاد کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "عَيْنَانِ لَا تَمَسُّهُمَا النَّارُ: عَيْنٌ بَكَتْ مِنْ خَشْيَةِ اللّٰهِ، وَعَيْنٌ بَاتَتْ تَحْرُسُ فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.

وعن ابن عباس قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "عينان لا تمسهما النار: عين بكت من خشية الله، وعين باتت تحرس في سبيل الله". رواه الترمذي.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابن عباس سے فرماتے ہیں فرمایا رسولصلی اللہ علیہ و سلم نے دو آنکھیں ہیں جنہیں آگ نہ چھوئے گی ۱؎ایک وہ آنکھ جوکے خوف سے روئے۲؎اور ایک وہ آنکھ جوکی راہ میں پہرہ دے ۳؎(ترمذی)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی دو قسم کی آنکھیں یہ شبہ شخصی نہیں بلکہ نوعی ہے۔خیال رہے کہ جب اس آنکھ کو دوزخ کی آگ نہ چھوئے گی تو آنکھ والے کو بھی نہ چھوئے گی،یہ مطلب نہیں کہ صرف آنکھ تو آگ سے بچی رہے باقی جسم آگ میں جائے،اگر ایک عضو بخشا جاوے تو اس کے صدقہ سے سارے اعضاء بخشے جائیں گے۔مصنفین علماء دین کی اگر انگلیاں بخش دی گئیں توان شاءاﷲسارا جسم بخش دیا جائے گا۔
۲
؎اسی طرح جو آنکھ عشق مصطفی صلی اللہ علیہ و سلم میں روئےان شاءاﷲبخشی جائے گی،دو نعمتیں بڑی شاندار ہیں خوف خدا عشق مصطفی۔شعر
ذرہ عشق نبی از حق طلب سوز صدیق و علی از حق طلب
۳
؎اسی طرح کہ سفر جہاد کا غازی سو جاوے،یہ بندہ ان کا پہرہ دے تاکہ کفار شب خون نہ مار سکیں یہ رات جاگ کر گزارے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 3829