Main Icon

باب:جہاد کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3797

جہاد کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "مَنْ جَهَّزَ غَازِيًا فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِ فَقَدْ غَزَا، وَمَنْ خَلَفَ غَازِيًا فِيْ أَهْلِهٖ فَقَدْ غَزَا". مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

وعن زيد بن خالد أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: "من جهز غازيا في سبيل الله فقد غزا، ومن خلف غازيا في أهله فقد غزا". متفق عليه.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت زید ابن خالد سے ۱؎کہ رسولصلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ جس نےکی راہ میں جہاد کرنے والے کو سامان دیا تو اس نے جہاد کیا ۲؎اور جوکسی غازی کے گھر بار میں اس کا نائب بن کر رہا اس نے جہاد کیا ۳؎(مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎آپ صحابی ہیں،عبدالملک کے زمانہ میں کوفہ میں وفات پائی، ۷۸ھ؁ ∞ میں بعض نسخوں میں یزید ابن خالد ہے۔
۲
؎یعنی غازی کو سامان سفر سامان جنگ یا روٹی،کپڑا،سواری دینے والے کو بھی جہاد کرنے کا ثواب ملتا ہے،یہاں جہاد سے حکمی جہاد مراد ہے یعنی ثواب۔
۳
؎یعنی جو مجاہد کے پیچھے اس کے بال بچوں کی خدمت اس کے گھر بار کی دیکھ بھال کرے وہ بھی ثواب جہاد میں شریک ہوگیا کیونکہ اس کی اس خدمت سے غازی کا دل مطمئن ہوگا جس سے وہ جہاد اچھی طرح کرسکے گا تو گویا یہ شخص غازی کے اطمینانِ دل کا ذریعہ بنا۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 3797