Main Icon

باب:جہاد کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3792

جہاد کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَغَدْوَةٌ فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِ أَوْ رَوْحَةٌ خَيْرٌ مِنَ الدُّنْيَا وَمَا فِيْهَا". مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

وعن أنس قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "لغدوة في سبيل الله أو روحة خير من الدنيا وما فيها". متفق عليه.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں فرمایا رسولصلی اللہ علیہ و سلم نےکی راہ میں ایک بار صبح و شام جانا ۱؎دنیا سے اور جو دنیا میں ہے اس سے بہتر ہے ۲؎(مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎صبح سے دوپہر تک کا جاناغدوہہے اور دوپہر سے شام تک کا وقت جانارواح۔اتعالٰی کی راہ میں جانا اس کی بہت صورتیں ہیں: جہاد کے لیے جانا،نماز کے لیے مسجد میں جانا،طلب علم دین کے لیے مدرسہ یا استاذ کے پاس جانا مراد ہے اسی لیے مصنف اسےباب الجھادمیں لائے۔
۲
؎کیونکہ دنیا اور دنیا کی نعمتیں فانی ہیں اس کا ثواب باقی۔خیال رہے کہ دنیا کی چیز وہ ہے جس کا تعلق نفس سے ہو۔نماز،روزہ،حج وعبادات،حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی زیارت وغیرہ عبادات دنیا میں تو ہیں مگر دنیا کی چیزیں نہیں تو ان کا تعلق قلب و روح سے ہے لہذا کوئی غازی اس صحابی کے گرد قدم کو نہیں پہنچ سکتا جو ایک بار ایمان و خلاص کے ساتھ حضور کو دیکھے پھر فوت ہوجائے ہم جیسے کروڑوں مسلمانوں کی عمر بھر کی عبادت ایک آن کے دیدار یار پر صدقے و قربان لہذا حدیث پر کوئی ا عتراض نہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 3792