Main Icon

باب:جہاد کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3835

جہاد کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِيْ هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَنْ لَقِيَ اللّٰهَ بِغَيْرِ أَثَرٍ مِنْ جِهَادٍ لَقِيَ اللّٰهَ وَفِيْهِ ثُلْمَةٌ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ.

وعن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "من لقي الله بغير أثر من جهاد لقي الله وفيه ثلمة". رواه الترمذي وابن ماجه.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسولصلی اللہ علیہ و سلم نے کہ جو کوئیسے ملے بغیر جہاد کی نشانی کے تو وہسے اس حال میں ملے گا کہ اس میں رخنہ ہوگا ۱؎(ترمذی، ابن ماجہ)

شرح حدیث

۱∞؎اس سے مراد یا وہ لوگ ہیں جن پر جہاد فرض ہو اورنہ وہ جہاد کریں نہ تیاری جہاد کریں نہ ارادہ جہاد،نہ کسی مجاہد کی مالی مدد کریں وہ قیامت میں اس کمال سے محروم ہوں گے جو مجاہدین کو حاصل ہوگا۔یا جہاد سے عام جہاد مراد ہے خواہ کفار سے جہاد ہو یا نفس ناہنجار سے یا شیطان سے یا نافرمان اولاد سے یا گنہگار بے شرم مسلمانوں سے کہ ان میں سے کوئی نہ کوئی جہاد ہر مسلمانوں کو میسر ہوتا ہے لہذا حدیث کا مطلب واضح ہے اور اس حدیث کی بنا پر نہیں کہا جاسکتا کہ شریعت و طریقت کے چاروں امام،نیز بارہ امام اہل بیت کو جہاد میسر نہ ہوا،وہ بھی ناقص ہونے چاہئیں۔(معاذاﷲ!)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 3835