Main Icon

باب:جہاد کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3806

جہاد کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَبْدِ اللّٰهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "الْقَتْلُ فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِ يُكَفِّرُ كُلَّ شَيْءٍ إِلَّا الدَّيْنَ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

وعن عبد الله بن عمرو بن العاص أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: "القتل في سبيل الله يكفر كل شيء إلا الدين". رواه مسلم.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عبدابن عمرو ابن عاص سے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایاکی راہ میں قتل ہونا(یا قتل کرنا) ۱؎ہر چیز کو مٹا دیتا ہے سواءقرض کے ۲؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎ظاہر یہ ہے کہ یہاں قتل مصدر مجہول ہے بمعنی قتل کیا جانا،شہید ہونا،اس کی تائید گزشتہ حدیث کررہی ہے،اور ہو سکتا ہے کہ قتل سے مراد قتل کرنا،یعنی جہاد کرنا ہو۔
۲
؎اس کی شرح ابھی ہوچکی۔قرض سے مراد وہ قرض ہے جس کا مطالبہ کرنے کا حق بندے کو ہو خواہ بیوی کا دین،مہر ہو،یا کسی سے لیا ہوا قرض،یا ماری ہوئی امانت،یا غضب کیا ہوا مال کہ یہ ہی بندوں کے حقوق ہیں،اپنے ذمہ رہی ہوئی زکوۃ فطرانہ،قربانی،ذمہ کی نذر یا روزہ نماز وغیرہ مراد ہیں،مرقات نے یہاں ان سب چیزوں کو دین مانا ہے مگر یہ قوی نہیں،ورنہ پھر تو کوئی گناہ معاف نہ ہونا چاہیےکیونکہ ہر گناہ رب تعالٰی کا وہ قرض ہے جو بندے نے مار لیا۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 3806