Main Icon

باب:جہاد کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3831

جہاد کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عُثْمَانَ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "رِبَاطُ يَوْمٍ فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِ خَيْرٌ مِنْ أَلْفِ يَوْمٍ فِيْمَا سِوَاهُ مِنَ الْمَنَازِلِ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَالنَّسَائِيُّ.

وعن عثمان عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: "رباط يوم في سبيل الله خير من ألف يوم فيما سواه من المنازل". رواه الترمذي والنسائي.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عثمان سے وہ رسولصلی اللہ علیہ و سلم سے راوی فرمایاکی راہ میں ایک دن گھوڑا باندھنا ۱؎اس کے ماسوا دوسری منزلوں میں ایک ہزار دن سے افضل ہے ۲؎(ترمذی، نسائی)

شرح حدیث

۱∞؎اسلامی سرحد پر کفار کے مقابلہ میں گھوڑا باندھنا وہاں جہاد کے لیے تیار رہنا۔
۲
؎یہ افضَلیت اس صورت میں ہے کہ جہاد فرض عین ہوچکا ہو یا اسلامی سرحد پر بہت خطرہ ہو،وہاں سے مسلمانوں کے ہٹ جانے سے اسلامی ملک خطرہ میں پڑ جائے،امن و سکون کے حالات میں دوسری منازل اس سے افضل ہوسکتی ہیں لہذا یہ حدیث اس حدیث کے خلاف نہیں جس میں ارشاد ہوا کہ نماز کے بعد نماز کا انتظار اور مسجد میں حاضری کی پابندی یہ رباط ہے یہ رباط ہے یہ رباط ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 3831