Main Icon

باب:جہاد کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3795

جہاد کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِيْ هُرَيْرَةَ قَالَ: إِنَّ رَسُوْلَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "لَا يَجْتَمِعُ كَافِرٌ وَقَاتِلُهٗ فِي النَّارِ أَبَدًا". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

وعن أبي هريرة قال: إن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: "لا يجتمع كافر وقاتله في النار أبدا". رواه مسلم.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے کہ رسولصلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ کافر اور اس کا قاتل کبھی آگ میں جمع نہ ہوں گے ۱؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎کافر سے مراد حربی کافر ہے اور قاتل سے مراد مجاہد غازی مسلمان ہے یعنی جو غازی جہاد میں کسی کافر کو قتل کرے تو وہ مقتول کافر تو دوزخ میں گیا لہذا یہ قاتل غازی دوزخ میں نہیں جائے گا،یہ مطلب نہیں کہ مقتول کافر تو دوزخ کے ادنیٰ طبقے میں ہو اور یہ غازی دوزخ کے دوسرے طبقہ میں ہو مطلقًا دوزخ میں اجتماع کی نفی ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 3795