Main Icon

باب:جہاد کی فرضیت کابیان - فیضان ریاض الصالحین - حدیث نمبر: 1340

جلد 7

حدیث مبارکہ

عَنْ اَبيْ اُمَامَةَرَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم قَالَ:مَنْ صَامَ يَوْمًا فِی سَبِيْلِ اللَّهِ جَعَلَ اللَّهُ بَيْنَهُ وَبَيْنَ النَّارِخَنْدَقًا كَمَا بَيْنَ السَّمآءِ وَالْاَرْضِ.

عن ابي امامةرضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:من صام يوما فی سبيل الله جعل الله بينه وبين النارخندقا كما بين السماء والارض.

حدیث ترجمہ

حضرت سیدنا ابو اُمامہرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُسے مروی ہےکہ نبی کریمصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا:”جس نے راہِ خدا میں ایک د ن کا روزہ رکھااﷲ عَزَّ وَجَلَّاس کے اور آگ کے درمیان زمین وآسمان جنتی خندق بنا دیتا ہے ۔“

شرح حدیث

آگ کی تپش سے بھی حفاظت:”راہِ خدا میں ایک روزہ رکھنے والا زمین وآسمان کےدرمیانی فاصلے کی مقدار جہنم سے دور کردیا جاتاہے۔“مرآۃالمناجیح میں ہے :”خندق فرماکر اس جانب اشارہ فرمایا گیا کہاِنْ شَآءَ اﷲاس تک آگ تو کیا آگ کی تپش بھی نہ پہنچ سکے گی جیسے اتنی لمبی چوڑی خندق پھلانگ کر دشمن نہیں پہنچ سکتا۔‘‘عَلَّامَہ مُلَّا عَلِی قَارِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْبَارِیفرماتے ہیں:”جو راہِ خدا میں یعنی جہاد،حج وعمرہ یا علمِ دین کی راہ میں یا رضائے الٰہی کی خاطر ایک دن کا روزہ رکھےاﷲ عَزَّ وَجَلَّاس کے اور جہنم کے درمیان زمین وآسمان جتنی خندق بنادیتا ہے۔یعنیاﷲ عَزَّ وَجَلَّاس بندے اور جہنم کے درمیان طویل مسافت جتنی بڑی رُکاوٹ اورشدیدآڑ بنادیتا ہے۔زمین وآسمان کے درمیان پانچ سوسال کی مسافت ہے۔“مدنی گلدستہ’’بقیع‘‘کے4حروف کی نسبت سے احادیثِ مذکورہ اور ان کی وضاحت سے ملنے والے4مدنی پھول
(1)
اﷲ عَزَّ وَجَلَّنے اجسام کی فطری قوت غذا میں رکھی ہے۔
(2) جو شخص جہاد میں نفلی روزہ رکھنے سے کمزورنہ ہو اس کے لیے جہاد میں روزہ رکھنا افضل ہے اورجو کمزور ہوجائے وہ نفلی روزے نہ رکھے۔
(3) جہاد،حج وعمرہ یا علمِ دین کی راہ میں یا رضائے الٰہی کی خاطر روزہ رکھنے والے کو
اﷲ عَزَّ وَجَلَّجہنم کی آگ سے اتنا دور کردیتا ہے کہ اس کے اور آگ کے درمیان زمین وآسمان جنتا فاصلہ ہوتا ہے۔
(4) اِخلاص کے فرق سے ثواب میں فرق آجاتا ہےاس لئے ہر نیک عمل میں صرف رضائے الٰہی مقصود ہونی چاہیے۔
اﷲ عَزَّ وَجَلَّسے دعا ہے کہ وہ ہمیں نیک کام کرنے کی توفیق عطافرمائے اور ہمیں جہنم کی آگ سے بالکل محفوظ رکھے۔آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمصَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

ماخذ و مراجع

کتاب: فیضان ریاض الصالحین جلد: 7 , حدیث نمبر: 1340