Main Icon

باب: اچھی طرح بات اور ملاقات کرنے کا بیان - فیضان ریاض الصالحین - حدیث نمبر: 693

جلد 6

حدیث مبارکہ

عَن عَدِيّ بْنِ حَاتِـمٍ رَضِيَ الله عَنْهُ قَالَ:قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:اِتَّقُواالنَّارَوَلَوْبِشِقِّ تَمْرَةٍ فَمَنْ لَمْ يَجِدْ فَبِكَلِمَةٍ طَيِّبَةٍ.

عن عدي بن حاتـم رضي الله عنه قال:قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:اتقواالنارولوبشق تمرة فمن لم يجد فبكلمة طيبة.

حدیث ترجمہ

حضرتِ سَیِّدُنا عَدِی بن حاتِمرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُبیان کرتے ہیں کہرسولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:”جہنم سے بچواگر چہ کھجورکے ایک ٹکڑے کے ذریعے ہو،اگر یہ نہ پاؤ تو اچھے کلمے کے ذریعے بچو۔“

شرح حدیث

اچھے کلمے سے مراد:دلیل الفالحین میں ہے:یعنی عمل صالح اِختیار کرکےاور صدقہ دے کرجہنم سےبچواگرچہ(راہِ خدا میں) کھجور کاایک ٹکڑا دے کر ہی ہو۔اگر (راہِ خدا میں دینے کے لیے)کوئی چیز نہ پاؤ جس کے ذریعے اپنے کوجہنم سے بچا سکوتو اچھی بات کہہ کرمسلمان کا دل خوش کرو اور جہنم سے نَجات حاصل کرو۔مرقاۃالمفاتیح میں ہے: ’’اچھے کلمے کے ذریعے جہنم سے بچو۔‘‘اچھے کلمے سے مراد یا توباقِیات صالحات ہیں یعنی مختلف قسم کے اَذکار اور دُعائیں یا مرادسائل سے اچھی بات کہنا ہے یعنی پورا کرنے کے اِرادے سے (کوئی چیز دینے کا)وعدہ کرنا یا پھراَچھی اُمّید کے ساتھاللّٰہ عَزَّوَجَلَّسے دُعا کرنا ہے۔
نوٹ:اِس حدیث کی مزید شرح کیلئے’’فیضانِ ریاض الصالحین‘‘جلددوم،باب13،حدیث نمبر 139 اورجلدچہارم،باب50،حدیث نمبر405 ملاحظہ کیجئے۔
مدنی گلدستہ’’ذِکر‘‘کے3حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور اس کی وضاحت سے ملنے والے3مدنی پھول
(1) جہنم سے بچنے کے لیے نیکیاں کرتے رہنا چاہیے۔
(2) اگر راہِ خدا میں دینے کے لیے کھجور کا ایک ہی ٹکڑا ہوتو اسے ہی دے دینا چاہیے کہ اس سے بھی جہنم سے نَجات مُمکن ہے۔
(3) راہِ خدا میں دینے کے لیے کچھ نہ ہوتو مسلمان کا دِل خوش کرنے کی نیت سے اچھی بات کہہ کراور اَذْکار اوردُعائیں پڑھنے وغیرہ کے ذریعےجہنم سے چُھٹکارا حاصل کرنا چاہیے۔
اللّٰہ عَزَّوَجَلَّہمیں اچھی بات کہنے کی توفیق عطا فرمائے اور جہنم سے بچائے۔آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمصَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

ماخذ و مراجع

کتاب: فیضان ریاض الصالحین جلد: 6 , حدیث نمبر: 693