Main Icon

باب:گھر میں داخل ہوتے وقت سلام کرنے کااِسْتِحْبَاب - فیضان ریاض الصالحین - حدیث نمبر: 861

جلد 6

حدیث مبارکہ

عَنْ اَنَسٍ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ قَالَ:قَالَ لِیْ رَسُوْلُ الله صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: يَا بُنَيَّ اِذَا دَخَلْتَ عَلَى اَهْلِكَ فَسَلِّمْ يَكُنْ بَرَكَةً عَلَيْكَ وَعَلٰی اَهْلِ بَيْتِكَ.

عن انس رضی اللہ عنہ قال:قال لی رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم: يا بني اذا دخلت على اهلك فسلم يكن بركة عليك وعلی اهل بيتك.

حدیث ترجمہ

حضرت سَیِّدُنا اَنَسرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُفرماتے ہیں کہ حضورنبی پاکصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے مجھ سے ارشاد فرمایا:”اے بیٹے !جب تواپنے گھروالوں کے پاس جایا کر توانہیں سلام کیا کریہ تیرے اوران کے لئے برکت ہے ۔‘‘

شرح حدیث

گھر میں اتفاق اور روزی میں برکت:دلیل الفالحین میں ہے:جب تم گھر جاؤتو سلام کیا کر ویہ سلام تمہارے لئے اور اہل خانہ کے لئے باعث ِبرکت ہوگا ۔گھر میں داخل ہوتے وقت اہل خانہ کو سلا م کرنا مستحب ہے۔اگر گھر میں کوئی نہ ہو تو یوں کہنا چاہئے:اَلسَّلَامُ عَلَیْنَا وَعَلٰی عِبَادِاللّٰہ الصَّالِحِیْنَاسی طرح جب مسجد یا کسی اور کے ایسے گھر میں جائیں جہاں کوئی نہ ہو تو یوں کہیں:اَلسَّلَامُ عَلَیْنَاوَعَلٰی عِبَادِاللّٰہ الصَّالِحِیْنَ وَالسَّلامُ عَلَیْکُمْ اَہْلَ الْبَیْتِ وَرَحْمَۃُ اللّٰہ وَبَرَکَاتُہُ۔مرقاۃ المفاتیح میں ہے:”یہ سلام تمہارے لئے اور اہل خانہ کے لئے بہت زیادہ برکت اور کثرتِ خیر اوررحمت کا باعث ہوگا۔“مُفَسِّر شہِیرمُحَدِّثِ کَبِیْر حَکِیْمُ الْاُمَّتمُفتِی احمد یار خانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّانفرماتے ہیں:”گھر میں اپنے ماں باپ یا بیوی بچے ہوں بہرحال سلام کرکے داخل ہو اس سے گھر میں اتفاق اور روزی میں بڑی برکت ہوتی ہے۔بہت ہی مُجَرَّب ہے،فقیر اس کا عامِل ہے اور اس کی بہت برکتیں دیکھتا ہے۔“مدنی گلدستہ
’’ برکت ‘‘کے4حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور اس کی وضاحت سے ملنے والے4مدنی پھول
(1) گھرمیں داخل ہوتے وقت اہلِ خانہ کو سلام کرنا سنتِ مبارکہ ہے ۔
(2) ہمارے اچھے اَخلاق کے سب سے زیادہ حق دار ہمارے گھر والے ہیں۔
(3) گھر میں داخل ہوتے وقت سلام کرنا رِزق میں وُسعت اور رحمت و برکت کا باعث ہے ۔
(4) اگر گھر میں کوئی نہ ہو تو یوں کہنا چاہئے:
اَلسَّلَامُ عَلَیْنَا وَعَلٰی عِبَادِاللّٰہ الصَّالِحِیْن۔اللّٰہ عَزَّوَجَلَّہمیں گھر میں داخل ہوتےوقت گھروالوں کو سلام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمصَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

ماخذ و مراجع

کتاب: فیضان ریاض الصالحین جلد: 6 , حدیث نمبر: 861