Main Icon

باب: نمازکا انتظار کرنے کی فضیلت کا بیان - فیضان ریاض الصالحین - حدیث نمبر: 1061

جلد 7

حدیث مبارکہ

عَنْ اَبِی هُرَيْرَةَ رَضِیَ اﷲ عَنْہُ:اَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّی اﷲ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ:لَا يَزَالُ اَحَدُكُمْ فِیْ صَلَاةٍ مَادَامَتِ الصَّلَاةُ تَحْبِسُهُ لَا يَمنَعُهُ اَنْ يَنْقَلِبَ اِلٰى اَهْلِهِ اِلَّا الصَّلَاةُ.

عن ابی هريرة رضی اﷲ عنہ:ان رسول الله صلی اﷲ علیہ وسلم قال:لا يزال احدكم فی صلاة مادامت الصلاة تحبسه لا يمنعه ان ينقلب الى اهله الا الصلاة.

حدیث ترجمہ

حضرت سَیِّدُنا ابو ہریرہرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُسے مروی ہے کہ حضورنبی کریمصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:” جوشخص نماز کے انتظار میں رہے اورنماز اسے اپنے گھر والوں کی طرف جانےسے روک دے تو وہ نماز ہی میں ہوتا ہے۔“

شرح حدیث

مسجدِ بیت میں نماز کا انتظار کرنا:عَلَّامَہ مُحَمَّد بِنْ عَلَّان شَافِعِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اﷲ الْقَوِیفرماتے ہیں:نمازی جب تک نما ز کے انتظا ر میں رہے گااسے اس انتظار پر نماز کا ثواب ملتا رہے گا۔یہ مراد نہیں کہ نماز کا انتظار کرنے والا تمام اَحکام میں نمازی کی طرح ہوتاہے۔علامہ ابنِ عَبْدُ الْبَررَحْمَۃُ اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں:اگر کوئی عورت مسجدِ بیت( گھر میں نماز پڑھنے کی مخصوص جگہ)میں نماز پڑھنے کےبعد وہیں بیٹھ کر اگلی نماز کاانتظار کرے تو اسے بھی یہ فضیلت حاصل ہوگی کہ جب تک وہاں نماز کے انتظار میں بیٹھی رہے گی اسے نماز کا ثواب ملتا رہے گا ۔( )صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

ماخذ و مراجع

کتاب: فیضان ریاض الصالحین جلد: 7 , حدیث نمبر: 1061