- ہوم
- کتابیں
- فیضان ریاض الصالحین
- جلد 7
- باب: نمازکا انتظار کرنے کی فضیلت کا بیان
باب: نمازکا انتظار کرنے کی فضیلت کا بیان
فیضان ریاض الصالحین جلد 7
حضرت سَیِّدُنا ابو ہریرہرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُسے مروی ہے کہ حضورنبی کریمصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:” جوشخص نماز کے انتظار میں رہے اورنماز اسے اپنے گھر والوں کی طرف جانےسے روک دے تو وہ نماز ہی میں ہوتا ہے۔“
عَنْ اَبِی هُرَيْرَةَ رَضِیَ اﷲ عَنْہُ:اَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّی اﷲ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ:لَا يَزَالُ اَحَدُكُمْ فِیْ صَلَاةٍ مَادَامَتِ الصَّلَاةُ تَحْبِسُهُ لَا يَمنَعُهُ اَنْ يَنْقَلِبَ اِلٰى اَهْلِهِ اِلَّا الصَّلَاةُ.
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 1061 ، باب: نمازکا انتظار کرنے کی فضیلت کا بیان
حضرت سَیِّدُنا ابو ہریرہرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُسے مروی ہے کہ حضورنبی کریم رَءُوْفٌ رَّحیمصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:”تم میں سےجوشخص مسجد میں اپنی نمازکی جگہ بیٹھا رہےتوجب تک وہ بے وضو نہ ہو فرشتے اس کےلئے دعا کرتے رہتےہیں ۔ فرشتے کہتے ہیں:اےاﷲ!اس کی مغفرت فرما،اےاﷲ! اس پر رحم فرما۔ “
عَنْ اَبِی هُرَيْرَةَ رَضِیَ اﷲ عَنْہُ:اَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّی اﷲ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ:الْمَلَائِكَةُ تُصَلِّي عَلٰی اَحَدِكُمْ مَادَامَ فِي مُصَلَّاهُ الَّذِي صَلَّی فِيْهِ مَا لَمْ يُحْدِثْ تَقُولُ:اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لَهُ،اَللّٰهُمَّ ارْحَمْهُ.
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 1062 ، باب: نمازکا انتظار کرنے کی فضیلت کا بیان
حضرت سَیِّدُنا انسرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے کہ ایک مرتبہ حضورنبی کریمصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے نمازِعشا آدھی رات تک مُوَخَّر فرمائی پھر نماز پڑھنےکے بعد ہماری طرف رُخِ انور کر کے ارشاد فرمایا:”لوگوں نے نماز پڑھی اور سوگئے ،مگر تم جب تک نماز کے انتظار میں رہے نماز ہی میں رہے ۔ “
عَنْ اَنَسٍ رَضِیَ اﷲ عَنْہُ:اَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّی اﷲ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اَخَّرَ لَيْلَةً صَلَاةَ الْعِشَاءِ اِلٰى شَطْرِ اللَّيْلِ ثُمَّ اَقْبَلَ عَلَيْنَا بِوَجْهِهِ بَعْدَمَا صَلَّى فَقَالَ:صَلَّى النَّاسُ وَرَقَدُوْا وَلَمْ تَزَالُوْا فِيْ صَلَاةٍ مُنْذُ انْتَظَرْتُمُوْهَا.
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 1063 ، باب: نمازکا انتظار کرنے کی فضیلت کا بیان