Main Icon

باب:فجر کی سُنَّتُوں کے بعد لیٹنے کابیان - فیضان ریاض الصالحین - حدیث نمبر: 1110

جلد 7

حدیث مبارکہ

عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اﷲ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اِذَا صَلَّی رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ اضْطَجَعَ عَلَی شِقِّهِ الْاَ يْمَنِ.

عن عائشة رضي الله عنها قالت: كان النبي صلی اﷲ علیہ وسلم اذا صلی ركعتي الفجر اضطجع علی شقه الا يمن.

حدیث ترجمہ

اُمُّ المومنین حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہ طیِّبہ طاہرہرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہَافرماتی ہیں:”حضورنبی کریمصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمجب فجر کی دو سنتیں ادا فرمالیتے تودائیں کروٹ لیٹ جاتے ۔

شرح حدیث

قبر کی یاد :دلیلُ الفالحین میں ہے :”دائِیں کروٹ لیٹنے میں ایک حکمت یہ ہےکہ اس سے قبر کی یاد تازہ ہو تی ہے کہ ایک دن قبر میں بھی اسی طرح لیٹنا ہوگا ۔ قبر کی یاد عبادت میں خشوع پیدا کرتی ہےاور خشوع ہی عبادت کی اصل ہے ۔ اگر کسی کو دائِیں کروٹ لیٹنے میں کوئی عذر ہو توایک قول یہ ہےکہ بائیں کروٹ لیٹ جائےتاکہ جس قدر ممکن ہو اتنے پر تو عمل ہو ۔“

ماخذ و مراجع

کتاب: فیضان ریاض الصالحین جلد: 7 , حدیث نمبر: 1110