باب:فجر کی سُنَّتُوں کے بعد لیٹنے کابیان

فیضان ریاض الصالحین جلد 7

اُمُّ المومنین حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہ طیِّبہ طاہرہرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہَافرماتی ہیں:”حضورنبی کریمصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمجب فجر کی دو سنتیں ادا فرمالیتے تودائیں کروٹ لیٹ جاتے ۔

عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اﷲ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اِذَا صَلَّی رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ اضْطَجَعَ عَلَی شِقِّهِ الْاَ يْمَنِ.

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 1110 ، باب:فجر کی سُنَّتُوں کے بعد لیٹنے کابیان

اُمُّ المومنین حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہ طیِّبہ طاہرہرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہَافرماتی ہیں:حضورنبی کریمصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمعشا کی نمازسےفراغت کے بعدفجرتک گیارہ رکعتیں ادا فرماتے،ہر دو رکعتوں پرسلام پھیرتے اور دو کےساتھ ایک رکعت اورملا کر وترادا فرماتے۔جب مؤذن فجر کی اذان دے لیتااور فجر واضح ہوجاتی تووہ آپصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے پاس حاضر ہوتا،پس آپصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمدو مختصررکعتیں ادا فرماتے اور دائِیں کروٹ لیٹ جاتے یہاں تک کہ مؤذن آپ کے پاس اقامت کے لئے حاضر ہوتا۔

عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ: كَانَ النَّبيُّ صَلَّی اﷲ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فِيمَا بَيْنَ اَنْ يَفْرُغَ مِنْ صَلَاةِ الْعِشَاءِاِلَى الْفَجْرِ اِحْدَى عَشرَةَ رَكْعَةً يُسَلِّمُ بَيْنَ كُلِّ رَكْعَتَيْنِ وَيُوْ تِرُ بِوَاحِدَةٍ، فَاِذَا سَكَتَ الْمُؤَذِّنُ مِنْ صَلَاةِ الْفَجْرِ ،وَتَبَيَّنَ لَهُ الْفَجْرُ وَجَآءَهُ الْمُؤَذِّنُ،قَامَ فَرَكَعَ رَكْعَتَيْنِ خَفِيْفَتَينِ ثُمَّ اضْطَجَعَ عَلَى شِقِّهِ الْاَ يْمَنِ حَتَّى يأْتِيَهُ الْمُؤَذِّنُ لِلْاِقَامَةِ .

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 1111 ، باب:فجر کی سُنَّتُوں کے بعد لیٹنے کابیان

حضرت سیدنا ابوہریرہرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُسے مروی ہےکہ نبی کریمصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:”جب تم میں سے کوئی فجر کی دو سنتیں پڑھ لے تو اسے چاہئے کہ دائِیں کروٹ لیٹ جائے ۔“

عَنْ اَبِی هُرَيْرَةَرَضِیَ اﷲ عَنْہُ قَالَ:قَالَ رَسُوْلُ اللَّهِ صَلَّی اﷲ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: اِذاصَلّٰی اَحَدُكُمْ رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ، فَلْيَضْطَجِعْ عَلٰی يَمِينِهِ.

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 1112 ، باب:فجر کی سُنَّتُوں کے بعد لیٹنے کابیان