باب: اچھی طرح بات اور ملاقات کرنے کا بیان

فیضان ریاض الصالحین جلد 6

حضرتِ سَیِّدُنا عَدِی بن حاتِمرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُبیان کرتے ہیں کہرسولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:”جہنم سے بچواگر چہ کھجورکے ایک ٹکڑے کے ذریعے ہو،اگر یہ نہ پاؤ تو اچھے کلمے کے ذریعے بچو۔“

عَن عَدِيّ بْنِ حَاتِـمٍ رَضِيَ الله عَنْهُ قَالَ:قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:اِتَّقُواالنَّارَوَلَوْبِشِقِّ تَمْرَةٍ فَمَنْ لَمْ يَجِدْ فَبِكَلِمَةٍ طَيِّبَةٍ.

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 693 ، باب: اچھی طرح بات اور ملاقات کرنے کا بیان

حضرتِ سَیِّدُنا ابو ہُریرہرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُسے مَروی ہے کہ حضور نبی کریم رَءُوْفٌ رحیمصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اِرشاد فرمایا:’’اچھی بات کہنا صدقہ ہے۔‘‘

عَنْ اَبِيْ هُرَيْرَةَرَضِيَ اللهُ عَنْهُ اَنَّ النَبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:وَالكَلِمَةُ الطَّيِّبَةُ صَدَقَةٌ.

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 694 ، باب: اچھی طرح بات اور ملاقات کرنے کا بیان

حضرتِ سَیِّدُناابو ذَررَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُبیان کرتے ہیں کہرسولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے مجھ سےارشاد فرمایا:”کسی نیک کام کو ہرگزحقیرنہ جانو اگرچہ وہ تمہارا اپنے بھائی سے خَندہ پیشانی سے مِلنا ہی کیوں نہ ہو۔“

عَنْ اَبِيْ ذَرٍّرَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ لِيْ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:لَا تَحْقِرَنَّ مِنَ الْمَعْرُوْفِ شَيْئًا وَلَوْ اَنْ تَلْقَى اَخَاكَ بوَجْهٍ طَلْقٍ.

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 695 ، باب: اچھی طرح بات اور ملاقات کرنے کا بیان