Main Icon

باب: اچھی طرح بات اور ملاقات کرنے کا بیان - فیضان ریاض الصالحین - حدیث نمبر: 694

جلد 6

حدیث مبارکہ

عَنْ اَبِيْ هُرَيْرَةَرَضِيَ اللهُ عَنْهُ اَنَّ النَبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:وَالكَلِمَةُ الطَّيِّبَةُ صَدَقَةٌ.

عن ابي هريرةرضي الله عنه ان النبي صلى الله عليه وسلم قال:والكلمة الطيبة صدقة.

حدیث ترجمہ

حضرتِ سَیِّدُنا ابو ہُریرہرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُسے مَروی ہے کہ حضور نبی کریم رَءُوْفٌ رحیمصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اِرشاد فرمایا:’’اچھی بات کہنا صدقہ ہے۔‘‘

شرح حدیث

اچھی بات کہناصدقہ کیسے؟عمدۃ القارِی میں ہے:’’اچھی بات کاصدقہ ہونا اِس اِعتبار سے ہے کہ جب آدمی کسی کو(صدقے کی نیت سے) مال دیتا ہے تو اُس سے اُس کا دل خوش ہوتا ہے اوراُس کے دل میں اِس کے خِلاف جو بات ہوتی ہے وہ نکل جاتی ہےاوراچھی بات کہنے میں بھی یہی ہوتا ہے۔‘‘( کہ اِس سے سامنے والے کے قلب میں خوشی داخل ہوتی ہے اورباہَمی بُغض و عداوت دُور ہوتی ہے تو اِس اِعتبار سے اچھی بات کہنا بھی صدقہ ہوئی۔)

ماخذ و مراجع

کتاب: فیضان ریاض الصالحین جلد: 6 , حدیث نمبر: 694