Main Icon

باب:جہاد کی فرضیت کابیان - فیضان ریاض الصالحین - حدیث نمبر: 1293

جلد 7

حدیث مبارکہ

عَنْ عُثْمَانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ:سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُوْلُ:رِبَاطُ يَوْمٍ فِيْ سَبِيْلِ اللهِ خَيْرٌ مِّنْ اَلْفِ يَوْمٍ فِيْمَا سِوَاهُ مِنَ الْمَنَازِلِ.

عن عثمان رضي الله عنه قال:سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول:رباط يوم في سبيل الله خير من الف يوم فيما سواه من المنازل.

حدیث ترجمہ

حضرت سَیِّدُنا عثمانِ غنیرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُفرماتے ہیں کہ میں نے رسولُاﷲ صَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو یہ فرماتے ہوئے سنا:”راہِ خدا میں ایک دن اسلامی سرحد کی حفاظت کرنا دیگر مقامات کی ہزار دن حفاظت کرنے سے افضل ہے۔“

شرح حدیث

افضلیت کی صورت:”اسلامی سرحد کی ایک د ن کی حفاظت د یگر مقامات کی ہزار دن کی حفاظت سے افضل ہے ۔“یہ افضلیت اس صورت میں ہے کہ جہاد فرضِ عین ہوچکا ہو یا اِسلامی سرحد پر بہت خطرہ ہو، وہاں سے مسلمانوں کے ہٹ جانے سے اسلامی ملک خطرہ میں پڑ جائے،امن و سکون کے حالات میں دوسری منازل اس سے افضل ہوسکتی ہیں لہٰذا یہ حدیث اس حدیث کے خلاف نہیں جس میں ارشاد ہوا کہ نماز کے بعد نماز کا انتظار اور مسجد میں حاضری کی پابندی یہ رباط ہے یہ رباط ہے یہ رباط ہے۔ثواب کا مختلف ہونا:امام بیہقیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اﷲ الْقَوِیفرماتے ہیں:ایسی اور اس جیسی روایات سے یہ بتانا مقصود ہے کہ راہِ خدا میں پہرا دینے والے کا ثواب دوسروں سے دُگنا ہےاور ثواب کا یہ فرق لوگوں کی حالتوں میں نیتوں اور اخلاص کے اختلاف کے سبب مختلف ہوتاہے۔یونہی اوقات کے اختلاف کےسبب بھی ثواب مختلف ہوتا ہے۔“مدنی گلدستہ’’رباط‘‘کے4حروف کی نسبت سے اَحادیثِ مذکورہ اور ان کی وضاحت سے ملنے والے4مدنی پھول
(1) اسلامی سرحد کی حفاظت کرنا صدقہ جاریہ ہے کہ مسلمان اس سے فائدہ اٹھاتے رہتے ہیں ۔
(2) اسلامی سرحد پر پہرا دینے والااگر اسی حالت میں مرجائےتو جو نیکیاں زندگی میں کرتا تھا ان سب کا ثواب قیامت تک اسے پہنچتا رہتا ہےاور اس کا ہر عمل جاری بن جاتا ہےنیز شہید کی طرح اسے بھی قبر میں ہمیشہ جنتی رزق ملتا رہے گا۔
(3) راہِ خدا میں اسلامی سرحد پر پہرہ دینے والا منکر نکیر کے سوالات اور عذابِ قبر سے محفوظ رہے گا۔
(4) اسلامی سرحد کی ایک د ن کی حفاظت کرنا د یگر مقامات کی ہزار دن کی حفاظت سے افضل ہے۔
اﷲ عَزَّ وَجَلَّسے دعا ہےکہ وہ ہمیں اپنی راہ میں جہاد اوراسلامی سرحدوں کی حفاظت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمصَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

ماخذ و مراجع

کتاب: فیضان ریاض الصالحین جلد: 7 , حدیث نمبر: 1293