Main Icon

باب:جہاد کی فرضیت کابیان - فیضان ریاض الصالحین - حدیث نمبر: 1318

جلد 7

حدیث مبارکہ

عَنْ سَمُرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ:قَالَ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:رَاَيْتُ اللَّيْلَةَ رَجُلَيْنِ اَتيَانِيْ فَصَعِدَا بِیَ الشَّجَرَةَ فَاَدْخَلَانِيْ دَارًا هِيَ اَحْسَنُ وَاَفضَلُ لَمْ اَرَ قَطُّ اَحْسَنَ مِنْهَا قَالَا:اَمَّا هٰذِهِ الدَّارُ فَدَارُ الشُّهَدَاءِ.

عن سمرة رضي الله عنه قال:قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:رايت الليلة رجلين اتياني فصعدا بی الشجرة فادخلاني دارا هي احسن وافضل لم ار قط احسن منها قالا:اما هذه الدار فدار الشهداء.

حدیث ترجمہ

حضرت سَیِّدُنا سمرہرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُسےمروی ہے کہ رسولُاﷲ صَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:”آج رات میں نے دوشخصوں کو دیکھا وہ میرے پاس آئے اور مجھےایک درخت پر لے گئےپھر مجھے ایک مکان میں داخل کیا جو نہایت خوبصورت اور بہترین تھا،میں نے اس جیسا حسین مکان کبھی نہیں دیکھاپھر انہوں نے کہا:یہ شہدا کا گھر ہے۔“

شرح حدیث

اِمَام اَبُو زَکَرِیَّا یَحْیٰی بِنْ شَرَف نَوَوِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اﷲ الْقَوِیفرماتے ہیں:”یہ ایک طویل حدیث کا ٹکڑا ہے جس میں کئی علمی باتوں کا ذِکر ہے،اِنْ شَآءَ اﷲتعالٰیجھوٹ کی حرمت سے متعلق باب میں اس کا ذِکر آئے گا۔“دوشخص کون تھے؟عَلَّامَہ مُحَمَّد بِنْ عَلَّان شَافِعِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اﷲ الْقَوِیمذکورہ حدیث کی شرح میں فرماتے ہیں:”یہ واقعہ خواب کا ہے ، آنے والے دو شخص حضرت سَیِّدُنا جبریل اور حضرت سیدنا میکائیلعَلَیْہِمَا السَّلَامتھے ۔“صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

ماخذ و مراجع

کتاب: فیضان ریاض الصالحین جلد: 7 , حدیث نمبر: 1318