Main Icon

باب:جہاد کی فرضیت کابیان - فیضان ریاض الصالحین - حدیث نمبر: 1295

جلد 7

حدیث مبارکہ

عَنْ اَبِيْ هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ:قَالَ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:مَا مِنْ مَكْلُوْمٍ يُكْلَمُ فِيْ سَبِيْلِ اللهِ اِلَّاجَاءَ يَومَ الْقِيَامةِ وَكَلْمُهُ يَدْمَي:اللَّوْنُ لَوْنُ دَمٍ وَالرِّيْحُ ريْحُ مِسْكٍ.

عن ابي هريرة رضي الله عنه قال:قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:ما من مكلوم يكلم في سبيل الله الاجاء يوم القيامة وكلمه يدمي:اللون لون دم والريح ريح مسك.

حدیث ترجمہ

حضرت سَیِّدُنا ابو ہریرہرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُفرماتے ہیں کہ رسولِ پاکصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:”جس شخص کو راہِ خدا میں زخم آئے وہ قیامت کے دن اس حال میں آئےگا کہ اس کے زخم سے خون بہہ رہا ہوگا جس کا رنگ خو ن جیسا اور بو مشک جیسی ہوگی۔“

شرح حدیث

مجاہد ہونے کی نشانی:مُفَسِّرِشہِیر مُحَدِّثِ کَبِیْرحَکِیْمُ الْاُمَّت مُفتِی احمد یار خانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّانمذکورہ حدیث پاک کی شرح میں فرماتے ہیں:”اس کے زخم ہرے ہوں گے ان سے تازہ خون جاری ہوگا مگر اس دن تکلیف نہ ہوگی۔یہ خون جاری ہونا اس کے مجاہد ہونے کی نشانی ہوگی جس سے تمام محشر والے اس کی عزت کریں گے۔ وہ خون نہ تو نجس ہوگا نہ بدبودار بلکہ اس کی مہک سے محشر والے تعجب کریں گے اور اس شخص کا احترام کریں گے،جب زخمی کا یہ حال ہے تو راہ ِخدا میں شہید ہونے والے کا کیا پوچھنا،یہ خوشبو عبادت کے اثر سے ہوگی جیسے روزہ دار کے منہ کی خوشبو رب تعالیٰ کو مشک کی خوشبو سے زیادہ پیاری ہے۔ “شرح عمدۃ الاحکام میں ہے:”راہِ خدا میں زخمی ہونے والا بروزِ قیامت اس حال میں آئے گا کہ اس کے زخموں سے خون بہتا ہوگا اور اس کی خوشبو مشک جیسی ہوگی۔اس میں دواَمر ہیں:پہلا اس بات کی گواہی کہ اسے ظلماًقتل کیا گیا تھا۔دوسرا اہلِ محشر پر ا س کا شرف ظاہر ہو۔“

ماخذ و مراجع

کتاب: فیضان ریاض الصالحین جلد: 7 , حدیث نمبر: 1295