Main Icon

باب:جہاد کی فرضیت کابیان - فیضان ریاض الصالحین - حدیث نمبر: 1325

جلد 7

حدیث مبارکہ

عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍرَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ثِنْتَانِ لَا تُرَدَّانِ اَوْ قَلَّمَا تُرَدَّانِ:الدُّعَاءُ عِنْدَ النِّدَاءِ وَعِنْدَ البَاْسِ حِيْنَ يُلْحِمُ بَعْضُهُمْ بَعْضًا.

عن سهل بن سعدرضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ثنتان لا تردان او قلما تردان:الدعاء عند النداء وعند الباس حين يلحم بعضهم بعضا.

حدیث ترجمہ

حضرت سَیِّدُنا سہل بن سعدرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُسے مروی ہےکہ رسولِ اکرمصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:”دودعائیں ردنہیں ہوتیں یا فرمایا :دو دعائیں بہت کم رد ہوتی ہیں :(1)اذان کے وقت کی دعا اور (2)جہاد کے وقت کی دعا جب لوگ ایک دوسرے کو قتل کررہے ہوں۔ “

شرح حدیث

قبولیتِ دعا کے دو اَوقات کی وضاحت:قبولیت کےان دونوں وقتوں کی وضاحت کرتے ہوئےمُفَسِّرِشہِیرمُحَدِّثِ کَبِیْرحَکِیْمُ الْاُمَّتمُفتِی احمد یار خانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّانفرماتے ہیں:”مؤذن کے اذان سے فارغ ہوتے ہی نہ کہ دورانِ اذان میں کہ وہ جوابِ اذان کا وقت ہے۔عین کُشت وخون کی حالت میں جب غازی کافروں کوقتل کررہے ہوں اور کافروں کے ہاتھوں شہید ہورہے ہوں کہ وہ بہترین عبادت ہے۔“

ماخذ و مراجع

کتاب: فیضان ریاض الصالحین جلد: 7 , حدیث نمبر: 1325