Main Icon

باب : معجزات کابیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5921

پیدائش کی ابتداء،حضرات انبیاءکرام کا ذکر - جلد 8

حدیث مبارکہ

وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَمَّا انْتَهَيْنَا إِلٰى بَيْتِ الْمَقْدِسِ قَالَ جِبْرَئِيلُ بِأُصْبُعِهٖ فَخَرَقَ بِهَا الْحَجَرَ فَشَدَّ بِهِ الْبُرَاقَ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ

وعن بريدة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «لما انتهينا إلى بيت المقدس قال جبرئيل بأصبعه فخرق بها الحجر فشد به البراق» . رواه الترمذي

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت بریدہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جب ہم بیت المقدس تک پہنچتے تو جبریل نے اپنی انگلی سے اشارہ کیا جس سے پتھر چرگیا اس سے براق باندھا ۱؎(ترمذی)

شرح حدیث

۱∞؎میں نے اس پتھر کی اس کے سوراخ میں پیتل کے کڑے کی زیارت کی ہے جس پر براق باندھا گیا تھا اب وہ جگہ زمین دوز ہوگئی ہے کئی سیڑھیاں اتر کر وہاں پہنچنا ہوتاہے۔وہاں اندھیرا ہے روشنی کرکے نوافل پڑھے جاتے ہیں۔یہ جگہ مسجد اقصیٰ میں بائیں ہاتھ پر واقع ہے۔یہاں انبیاء کرام اپنے گھوڑے باندھاکرتے تھے یہ سوراخ بند ہوگیا تھا۔جبریل امین نے اشارہ سے یہ سوراخ کھول دیا لہذا یہ حدیث اس حدیث کے خلاف نہیں کہ ہمارا براق اس حلقہ سے باندھا گیا جس سے انبیاء کرام باندھا کرتے تھے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 8 , حدیث نمبر: 5921