Main Icon

باب : معجزات کابیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5873

پیدائش کی ابتداء،حضرات انبیاءکرام کا ذکر - جلد 8

حدیث مبارکہ

وَعَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَوْمَ بَدْرٍ: «هٰذَاجِبْرِيلُ آخِذٌ بِرَأْسِ فَرَسِهٖ عَلَيْهِ أَدَاةُ الْحَرْبِ» . رَوَاهُ البُخَارِيُّ

وعنه أن النبي صلى الله عليه وسلم قال يوم بدر: «هذاجبريل آخذ برأس فرسه عليه أداة الحرب» . رواه البخاري

حدیث ترجمہ

روایت ہے انہیں سے کہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے بدر کے دن فرمایا یہ جبریل ہیں اپنے گھوڑے کی لگام پکڑے ہیں ان پر جنگ کے ہتھیار ہیں ۱؎(بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎اس میں غیبی خبر ہے کہ ہم حضرت جبریل ان کے گھوڑے اور ان کی حرکات و سکنات کو ملاحظہ فرمارہے ہیں۔خیال رہے کہ اس غزوہ میں فرشتوں کا آنا مسلمانوں کی ہمت افزائی کے لیے نہ کہ کفار کے لیے،ان کی ہلاکت کے لیے صرف ایک فرشتہ ہی کافی ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 8 , حدیث نمبر: 5873