Main Icon

باب : جنازے کے ساتھ چلنے اور اس پر نماز پڑھنے کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1691

جنازوں کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: “الطِّفْلُ لَا يُصَلّٰى عَلَيْهِ وَلَا يَرِثُ وَلَا يُوَرَثُ حَتّٰى يَسْتَهِلَّ” . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ إِلَّا أَنَّهٗ لَمْ يَذْكُرْ: “ وَلَا يُوَرَثُ “

وعن جابر أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: “الطفل لا يصلى عليه ولا يرث ولا يورث حتى يستهل” . رواه الترمذي وابن ماجه إلا أنه لم يذكر: “ ولا يورث “

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت جابر سے کہ نبی صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا بچہ پر نہ نماز پڑھی جائے نہ وہ وارث ہو اور نہ موروث حتی کہ چیخے ۱∞؎(ترمذی،ابن ماجہ)مگر ابن ماجہ نے موروث نہ ہونے کا ذکرنہیں کیا۲؎

شرح حدیث

۱∞؎یعنی اگر بچہ زندہ پیدا ہوکر مرجائے جس کی زندگی اس کی چیخ یا حرکت سے معلوم ہوجائے تب تو اس کی نماز جنازہ بھی ہے اور اسکا نام بھی رکھا جائے گا،اس کا باقاعدہ کفن دفن بھی ہوگا،اس پرمیراث کے احکام بھی جاری ہوں گے،اگر مردہ ہی پیدا ہو تو وہ گر اہوا حمل ہے جس پر یہ کوئی حکم جاری نہیں صرف ایک کپڑے میں لپیٹ کر گھڑے میں داب دیا جائے گا،یہ حدیث گزشتہ کی تفسیر ہے جس میں تھا کہ بچہ پرنماز جنازہ پڑھی جائے گی۔۲؎اس حدیث کو ابن حبان نے صحیح کہا اور حاکم نے فرمایا کہ یہ علی شرط شیخین ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1691