Main Icon

باب : جنازے کے ساتھ چلنے اور اس پر نماز پڑھنے کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1670

جنازوں کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ تَبِعَ جَنَازَةً وَحَمَلَهَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ: فَقَدْ قَضٰى مَا عَلَيْهِ مِنْ حَقِّهَا ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هٰذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ

وعن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : " من تبع جنازة وحملها ثلاث مرات: فقد قضى ما عليه من حقها ". رواه الترمذي وقال: هذا حديث غريب

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ جو جنازے کے ساتھ گیا اور اسے تین بارکندھا دیا اس نے میت کا حق اداکردیا جو اس پر تھا ۱∞؎(ترمذی)اور ترمذی نے فرمایا یہ حدیث غریب ہے۔

شرح حدیث

۱∞؎یعنی میت کے ساتھ جانا حق اسلامی ہے یہ پورا پورا جب ادا ہوگا جب اسے کندھابھی دے،اس طرح کہ ایک بار چاروں کندھے،پھر کچھ آرام لے،پھر ترتیب وار چاروں کندھے،پھر کچھ آرام لے،پھر چاروں کندھے دے،اس سے زائد دے تو اس کی خوشی،تین سے کم نہ کرے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1670