Main Icon

باب : جنازے کے ساتھ چلنے اور اس پر نماز پڑھنے کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1671

جنازوں کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَقَدْ رُوِىَ فِي “شَرْحِ السُّنَّةِ” : أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَمَلَ جَنَازَةَ سَعْدِ ابْنِ معَاذٍ بَيْنَ الْعُمُوْدَيْنِ

وقد روى في “شرح السنة” : أن النبي صلى الله عليه وسلم حمل جنازة سعد ابن معاذ بين العمودين

حدیث ترجمہ

اور شرح سنہ میں روایت ہے کہ نبی کریم صلی الله علیہ وسلم نے سعد ابن معاذ کا جنازہ دو لکڑیوں کے درمیان اٹھایا ۱∞؎

شرح حدیث

۱∞؎یعنی جب زمین سے کندھے پر میت کو لیا تو اس طرح کہ جنازے کی آگے والی پٹی پر ایک آدمی تھااورپچھلی والی پر دو،امام شافعی کے ہاں اٹھاتے وقت یہی بہتر ہے،ہمارے ہاں اٹھاتے وقت بھی چار افضل اور لے جاتے وقت سب کے ہاں چار ہی افضل۔اس کی بہت سی روایات موجود ہیں۔وہاں جگہ میں تنگی ہوگی اس لیے ایسے کیا گیا،اب بھی دروازہ تنگ ہونے پر دو آدمی ہی جنازہ نکالتے ہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1671