Main Icon

باب : جنازے کے ساتھ چلنے اور اس پر نماز پڑھنے کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1666

جنازوں کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: أَتَى النَّبِيُّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِفَرَسٍ مَعْرُورٍ فَرَكِبَهٗ حِينَ انْصَرَفَ مِنْ جَنَازَةِ ابْنِ الدَّحْدَاحِ وَنَحْنُ نَمْشِيْ حَوْلَهٗ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ

وعن جابر بن سمرة قال: أتى النبي صلى الله عليه وسلم بفرس معرور فركبه حين انصرف من جنازة ابن الدحداح ونحن نمشي حوله. رواه مسلم

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت جابر ابن سمرہ سے فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی الله علیہ وسلم کے پاس ننگا گھوڑا لایا گیا جس وقت آپ ابن دحداح کے جنازے سے واپس لوٹے اور ہم آپ کے اردگرد پیدل تھے ۱∞؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎اس حدیث میں بعض لوگوں نے ابوالداح نقل کیا ہے مگر یہ غلط ہے کیونکہ ابوالداح کا انتقال امیرمعاویہ کے زمانہ میں ہوا، ہاں ثابت ابن داحدح نے حضورصلی الله علیہ وسلم کے زمانہ میں وفات پائی،بعض شارحین نے کہا کہ ان کی کنیت بھی ابو الدحداح تھی۔خیال رہے کہ میت کے ساتھ جاتے وقت گھوڑے پر سوار ہونے میں اختلاف ہے مگر واپسی میں بالاتفاق سوار ہوناجائز ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1666