Main Icon

باب : جنازے کے ساتھ چلنے اور اس پر نماز پڑھنے کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1661

جنازوں کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:"مَا مِنْ مَيِّتٍ تُصَلِّي عَلَيْهِ أُمَّةٌ مِنَ الِمُسْلِمينَ يَبْلُغُونَ مِائَةً كُلُّهُمْ يَشْفَعُونَ لَهٗ : إِلَّا شُفِّعُوا فِيهِ".رَوَاهُ مُسْلِمٌ

وعن عائشة رضي الله عنها عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:"ما من ميت تصلي عليه أمة من المسلمين يبلغون مائة كلهم يشفعون له : إلا شفعوا فيه".رواه مسلم

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عائشہ سے وہ نبی صلی الله علیہ وسلم سے راوی کہ فرمایا ایسا کوئی میت نہیں جس پر مسلمان کی جماعت نماز پڑھے جو سو کو پہنچے وہ سب اس کی شفاعت کرتے ہیں مگر اس کے بارے میں ان کی شفاعت قبول ہوتی ہے ۱∞؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎یہ حدیث گزشتہ چالیس کی روایت کے خلاف نہیں۔ہوسکتا ہے کہ اولًا سو کی قید ہو پھر رب نے اپنی رحمت وسیع فرما دی ہو اور چالیس کی نماز پربھی بخشش کا وعدہ فرمالیا ہو،بعض روایات تو اوربھی امید افزاء ہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1661