Main Icon

باب : جنازے کے ساتھ چلنے اور اس پر نماز پڑھنے کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1681

جنازوں کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا تَبِعَ جَنَازَةً لَمْ يَقْعُدْ حَتّٰى تُوضَعَ فِي اللَّحْدِ فَعَرَضَ لَهٗ حِبْرٌ مِنَ الْيَهُودِ فَقَالَ لَهٗ : إِنَّا هٰكَذَا نَصْنَعُ يَا مُحَمَّدُ قَالَ: فَجَلَسَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ: “خَالِفُوهُمْ” . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَهْ وَقَالَ التِّرْمِذِيْ: هٰذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ وَبِشْرُ بْنُ رَافِعٍ الرَّاوِي لَيْسَ بِالْقَوِيِّ

وعن عبادة بن الصامت قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا تبع جنازة لم يقعد حتى توضع في اللحد فعرض له حبر من اليهود فقال له : إنا هكذا نصنع يا محمد قال: فجلس رسول الله صلى الله عليه وسلم وقال: “خالفوهم” . رواه الترمذي وأبو داود وابن ماجه وقال الترمذي: هذا حديث غريب وبشر بن رافع الراوي ليس بالقوي

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عبادہ ابن صامت سے فرماتے ہیں کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم جب کسی جنازے کے ساتھ جاتے تو نہ بیٹھتے حتی کہ میت قبر میں رکھ دی جاتی آپ کے سامنے ایک یہودی پادری آیا عرض کیا کہ اے محمد ہم بھی ایسا ہی کرتے ہیں فرمایا کہ پھر رسول الله صلی الله علیہ وسلم بیٹھنے لگے اور فرمایا کہ ان کی مخالفت کرو ۱∞؎(ترمذی،ابوداؤد،ابن ماجہ)ترمذی نے کہا کہ یہ حدیث غریب ہے اور بشر ابن رافع راوی قوی نہیں ہے۔

شرح حدیث

۱∞؎اس سے معلوم ہوا کہ کفار کی مشابہت سے بچناچاہیئے،حضور صلی الله علیہ وسلم نے دفن سے پہلے کھڑا رہنا صرف اس لئے چھوڑا کہ یہود کا شعار تھا۔خیال رہے کہ مشابہت اور چیز ہے موافقت کچھ اور چیز۔وہ جوحدیث شریف میں آتا ہے کہ نبی صلی الله علیہ وسلم اہل کتاب کی موافقت پسند فرماتے تھے وہ مشرکین مکہ کے مقابلے میں تھا اورموافقت کے طور پر تھا نہ کہ مشابہت کے،جیسے مشرکین بالوں میں کنگھی نہ کرتے تھے اہلِ کتاب کرتے تھے تو حضور انورصلی الله علیہ وسلم نے کنگھی کرنا پسند فرمایا لہذا یہ حدیث اس کے خلاف نہیں۔حکم اسلامی کے مقابلے میں یہودونصاریٰ کی مشابہت کرنا بڑا جرم ہے۔اس سے وہ لوگ عبرت پکڑیں جو اپنی وضع قطع،صورت،سیرت عیسائیوں کی سی رکھتے ہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1681